Tuesday 7 August 2012

taliban shake hands with saudi tops

ust 04, 2012 In: پاکستان
انتہائی باخبر زرائع سے شیعہ کلنگ کو یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے سرگرم دہشتگردوں کی گزشتہ دنوں سعودی عرب کے اہم زمہ داروں سے ملاقات ہوئی ہے۔
زرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں کالعدم سپاہ صحابہ کا ایک خفیہ وفد اپنے بیرونی آقاوں کی “شاباش” حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوا تھا، جہاں اُس وفد کی سعودی زمہ داروں سے ملاقات ہوئی ہے۔ زرائع نے دعوی کیا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کی وفد کی سربراہی سید غلام رسول شاہ نامی ایک شخص کررہا تھا جبکہ زرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات انتہائی اعلی سطح کی تھی جس میں سعودی عرب کا ایک بہت بڑا تکفیری مفتی شیخ علی عبدالرحمن الخدیفی بھی شریک تھا۔ سعودی تکفیری مفتیوں نے ملاقات میں کالعدم سپاہ صحابہ کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا۔ اس ملاقات کے بعد اس بات کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کن بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے۔
یار رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ سعودی ریال اورناصبی سعودی آقاوں کی شاباش حاصل کرنے کے لیے پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بناتی ہے۔ بیرونی ممالک کے اشاروں پر کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم لشکر جھنگوی سرزمین پاکستان کا امن برباد کرنا چاہتی ہے۔
سعودی عرب ایک بہت بڑی رقم پاکستان میں مختلف زریعوں سے شیعہ مسلمانوں کے خلاف خرچ کرتا ہے۔ ان مختف زریعوں میں کالعدم سپاہ صحابہ ایک اہم زریعہ سمجھا جاتا ہے اس کالعدم تنظیم کا مقصد پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف مُسلح دہشتگردی کرنا ہے۔
اس قبل بھی اس قسم کی رپورٹ موصول ہوتی رہی ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ سعودی اشاروں پر اپنا ایک جدید مُسلح ونگ تیار کررہی ہے۔ اس مُسلح ونگ کی “علی معاویہ فورس” کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔ کلاشنکوف بردار علی معاویہ فورس کے دہشتگردوں کو کالعدم سپاہ صحابہ کے سرگرم دہشتگردوں کے ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔
ان تمام واقعات پر حکومتی خاموشی کسی تعجب سے کم نہیں، حکومت ان تمام معاملات پر بے بس نظر آتی ہے معلوم نہیں ان دہشتگردوں کے پیچھے کون سی خفیہ طاقتیں موجود ہے جس کے سبب حکومت بھی ان دہشتگردوں کے خلاف صرف زبانی بیان دیتی ہے مگر عملی اقدام سے قاصر نظر آتی ہے۔

No comments: